پنجاب حکومت ،بیورو کریسی میں غیرملکی معاہدوں پر نئی بحث چھڑ گئی

پنجاب حکومت ،بیورو کریسی میں غیرملکی معاہدوں پر نئی بحث چھڑ گئی

لاہور(آئی این پی) پنجاب حکومت اور بیورو کریسی میں غیرملکی معاہدوں پر نئی بحث چھڑ گئی،بیورو کریسی نے غیر ملکی معاہدوں کے دستاویزات کی صوبائی وزرا سے سکروٹنی کا اختیار واپس لینے کیلئے وزیر اعلیٰ کو مراسلہ لکھ دیا۔ذرائع کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے تین ستمبر2018 کو نئی سکروٹنی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں صوبائی وزیر قانون کی سربراہی میں سکروٹنی کمیٹی بنائی گئی، کمیٹی میں صوبائی وزیر ایکسائز، صوبائی وزیر کھیل اور صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن شامل تھے ، چند بیوروکریٹس کی جانب سے حکومتی وزرا کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کی مخالفت کرتے ہوئے کمیٹی کو خارج کرنے کیلئے وزیر اعلی کو مراسلہ لکھ دیا،محکمہ خزانہ کے حکام نے خط میں لکھا ہے کہ غیر ملکی قرض کے معاہدے کی سکروٹنی وفاق سے ہونے کے بعد پنجاب کی صوبائی ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے ذمہ ہے لیکن اس سے قبل وزیر اعلی ٰپنجاب سے منظوری لی جاتی ہے ، ایک اضافی سکروٹنی کمیٹی سے پنجاب میں غیر ملکی منصوبوں میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

مزید : صفحہ اول