نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

نوازشریف کی العزیزیہ ریفرنس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد ہائی کورٹ میں العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی سزا معطلی درخواست پر سماعت (آج)پیر کو ہوگی ۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی کیس کی سماعت کرینگے ۔ گزشتہ سماعت پر عدالت عالیہ نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پٹیشنر کے اور ایڈیشنل پراسیکیوٹر نیب کو فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت کی جانب سے پنجاب حکومت کے محکمہ داخلہ کو بھی نوٹس جاری کئے گئے تھے ۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں لعزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس میں سابق وزیر اعظم محمد نوازشریف کی سزا معطلی درخواست پر سماعت (آج) پیر کو دوبارہ ہوگی ۔دوسری طرف کوٹ لکھپت جیل میں (ن) لیگ کے قائد نواز شریف کا معمول کا طبی معائنہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق جیل میں میڈیکل آفیسر نے شوگر اور بلڈ پریشر چیک کیا، نواز شریف نے گھر سے آیا ناشتہ کیا چہل قدمی بھی کی اور ضرور پڑنے پر انکے مزید بھی ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں ۔

مزید : صفحہ اول