زلفی بخاری کا ’’اوورسیز پاکستانی سوشل کونسل ‘‘کے قیام کا اعلان

زلفی بخاری کا ’’اوورسیز پاکستانی سوشل کونسل ‘‘کے قیام کا اعلان

لندن (این این آئی ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے ’’اوورسیز پاکستانی سوشل کونسل ‘‘کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کونسل کے ممبران اوورسیز پاکستانی ہوں گے، 50افراد پرمشتمل ایڈوائزری کونسل بھی کام کرے گی،اوورسیزپاکستانیوں کی قبضہ مافیا اور سرمایہ کاری میں رکاوٹوں پرشکایات ہیں جنہیں دور کیا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے برطانیہ کے دورے کے بعد دبئی روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ زلفی بخاری نے کہا کہ دورے سے برطانیہ میں مقیمپاکستانیوں کے مسائل سے آگاہی ملی ہے اور اس حوالے سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔ اوورسیزپاکستانیوں کی عمران خان سے بہت امیدیں قائم ہیں۔اوورسیزپاکستانیوں کوقبضہ مافیا اور سرمایہ کاری میں رکاوٹوں پرشکایات ہیں جن کے حل کے لئے کوئی کسر اٹھانہیں رکھی جائے گی۔زلفی بخاری نے ’’اوورسیز پاکستانی سوشل کونسل ‘‘کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کونسل کے ممبران اوورسیز پاکستانی ہوں گے، 50 افراد پرمشتمل ایڈوائزری کونسل بھی کام کرے گی۔

زلفی بخاری

مزید : صفحہ اول