حمزہ شہبازکی نومولود بچی کوعارضہ قلب کی تشخیص ، فوری آپریشن کی تجویز

حمزہ شہبازکی نومولود بچی کوعارضہ قلب کی تشخیص ، فوری آپریشن کی تجویز

لاہور( این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہبازکی نومولود بچی کے عارضہ قلب کی تشخیص ہوئی ہے ،ڈاکٹروں نے بچی کی زندگی بچانے کیلئے والدین کوفوری آپریشن کرانے کی تجویز دی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹرز نے پیدائش سے قبل ہی والدین کو بچی کی صحت کے حوالے سے آگاہ کر دیا تھا ۔بتایا گیا ہے کہ پیدائش کے فوری بعد نومولود بچی کو انتہائی نگہداشت کے یونٹ منتقل کردیاگیا تھا اور اسے آئی سی یو میں ہی رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق حمزہ شہبازنے27نومبر کو لندن آنا تھا لیکن وہ ای سی ایل میں نام ہونے کے باعث نہ پہنچ سکے اورلاہور ہائیکورٹ کی جانب سے اجازت ملنے پر3 فروری کو لندن آئے جہاں انہیں 13 فروری تک رہنے کی اجازت ہے ۔

حمزہ بیٹی

مزید : صفحہ اول