اسلامی فوجی اتحاد کا وفد راحیل شریف کی قیادت میں پاکستان پہنچ گیا

اسلامی فوجی اتحاد کا وفد راحیل شریف کی قیادت میں پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چالیس ممالک کے اسلامی فوجی اتحاد کا وفد جنرل (ر) راحیل شریف کی قیادت میں رات گئے پاکستان پہنچ گیا جو دو روزہ قیام میں وزیر اعظم، آرمی چیف سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کرے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے جو اپنے قیام کے دوران جنرل (ر) راحیل شریف کی قیادت میں سیاسی و عسکری قیادت چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقا تیں کرے گا، جس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے متعلق اہم امور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائیگا، ذرائع کے مطابق پاکستانی عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقات کے دوران اسلامی فوجی اتحاد کے دہشتگردی کے خلاف اقدامات پر بھی گفتگو ہوگی ۔ ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں اسٹریٹجک حوالے سے اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کا یہ دورہ اہم تصور کیا جارہا ہے۔ جبکہ جنرل (ر) راحیل شریف وزیر اعظم عمران خان سے خصوصی بھی ملاقات کریں گے۔

اسلامی فوجی اتحاد

مزید : صفحہ اول