کوٹلی بہرام ، میاں جہانگیر اقبال کے والد کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

کوٹلی بہرام ، میاں جہانگیر اقبال کے والد کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

سیالکوٹ(بیورورپورٹ)وفاقی حکومت کے پرنسپل انفارمیشن آفیسر میاں جہانگیر اقبال کے مرحوم والد محمد اقبال کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت ان کی آبائی رہائش گاہ کوٹلی بہرام میں کی گئی ۔ وفاقی حکومت کے پرنسپل انفارمیشن آفیسر میاں جہانگیر اقبال کے مرحوم والد محمد اقبال کے ایصال ثواب کی تقریب میں اعلیٰ سول و سرکاری آفیسران ، اہم سیاسی و سماجی شخصیات ، تاجر برادری ، صنعتکاروں ، ایوان صنعت وتجارت کے ممبران وعہدیدران ، سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیرپورٹ کے ڈائریکٹران ، وکلاء ، ڈاکٹرز ، صحافیوں سمیت دوست احباب اور عزیز و اقارب کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی اور مرحوم کی مغفرت و بلند درجات کے لئے خصوصی دعا کی گئی ۔ اس موقع پر جیدعلماء اکرام نے بھی خصوصی شرکت کی ۔

مزید : صفحہ اول