سابق چیف جسٹس جواد خواجہ کے بھائی خواجہ حسن متقی کی رسم قل

سابق چیف جسٹس جواد خواجہ کے بھائی خواجہ حسن متقی کی رسم قل

لاہور(سٹاف رپورٹر) ’’جنگ‘‘ گروپ کے بانی میر خلیل الرحمٰن مرحوم کے داماد، میر جاوید رحمٰن اور میر شکیل الرحمٰن کے بہنوئی اور سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کے بڑے بائی خواجہ حسن متقی کی رسم قل گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ واقعہ ابوبکر بلاک نیو گارڈن ٹاؤن لاہور میں ادا کی گئی جس میں مرحوم کے عزیز و اقارب سمیت مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقعہ پر مرحوم کی روح کی ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور خصوصی دعا بھی کی گئی ۔رسم قل میں لاہور ہائیکورٹ ، سپریم کورٹ کے موجودہ اور سابق جج صاحبان اور نامور قانون دانوں نے بھی شرکت کی۔

رسم قل

مزید : صفحہ اول