پیپلز رٹی اور ن لیگ ہی اپوزیشن اتحاد میں اصل رکاوٹ ہیں ،فضل الرحمن حافظ حسین احمد

پیپلز رٹی اور ن لیگ ہی اپوزیشن اتحاد میں اصل رکاوٹ ہیں ،فضل الرحمن حافظ حسین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی)جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے حافظ حسین احمد نے ملاقات کی جس موجودہ سیاسی ملکی و بین الاقومی صورتحال پر مشاورت، اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں مسلم لیگ اور پی پی کے انداز اپوزیشن پر حیرت اور افسوس کا اظہار کیا۔ اتوار کو متحدہ مجلس عمل اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور ایم ایم اے کی رابطہ کمیٹی کے سربراہ اور جے یو آئی کے مرکزی ترجمان حافظ حسین احمد کے درمیان اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی ، ملاقات میں ملکی اور بین الاقومی سیاست پر غور اور مشاورت کی گئی جبکہ ملاقات میں مسلم لیگ نواز اور پیپلز پارٹی کے انداز اپوزیشن پر حیرت اور افسوس کا اظہار کیا گیا، ملاقات میں تنظیمی معاملات سمیت 28فروری کو بلوچستان کے علاقے ڈیرہ مراد جمالی میں ہونے والے ملین مارچ کے انتظامات پر بھی مشاورت کی گئی ، اس موقع پر ایم ایم اے کی رابطہ کمیٹی کے سربراہ حافظ حسین احمد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ جس انداز میں اپوزیشن کررہی ہیں اس پر حیرت اور افسوس ہی کیا جاسکتا ہے ،ایم ایم اے نے شروع سے ہی پارلیمنٹ کے اندر اور باہر مثبت انداز میں حزب اختلاف کے کردار کو اجاگر کیا ہے ، جے یو آئی کے قائد مولانا فضل الرحمن نے اپوزیشن کو متحد اور یکجا کرنے کے لیے اے پی سی بھی بلائی تھی لیکن باری باری ان دونوں بڑی جماعتوں نے اس کوشش کو آگے بڑھنے نہیں دیا جبکہ آج بھی دونوں جماعتوں کے رہنما مصلحت اور مصالحت کے تحت اپوزیشن کے اتحاد میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں اور ہم سمجھتے ہیں کہ ان دونوں جماعتوں کی قیادت کے درمیان عدم اعتماد ہے ہماری کوشش ہے کہ اس عدم اعتماد کو اعتماد میں بدلہ جائے ، انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت ایم ایم اے کی قیادت کو اسمبلیوں سے دور رکھا گیا مگر اس کے باوجود ایم ایم اے کا رول سب سے نمایاں نظر آرہا ہے، ایم ایم اے کی پارلیمنٹ کے اندر جو طاقت ہے اس کے مطابق ہی کردار ادا کرسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کے رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا تھا کہ پارلیمنٹ کے اندر اور باہر اپوزیشن کی جماعتوں میں اتحاد اور یکجہتی کو یقینی بنایا جائے گا اور مولانا فضل الرحمن نے ان کو یقین دلایا تھا کہ وہ اپوزیشن کو متحد اور یکجا کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے مگر بڑی2 جماعتوں نے ہمیشہ ہر کوشش کو ناکام بنانے میں کو کسر نہیں چھوڑی، انہوں نے کہا کہ 28فروری کو ڈیرہ مراد جمالی میں تاریخی ملین مارچ ہوگا جو بلوچستان کی تاریخ میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھے گا۔
فضل الرحمن

مزید :

صفحہ آخر -