ملک بھر میں یکساں نصاب لاگو کرنا وزیراعظم کا وژن ،سینیٹر فیصل جاوید

ملک بھر میں یکساں نصاب لاگو کرنا وزیراعظم کا وژن ،سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد(آن لائن) سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ ملک میں اردو، انگلش میڈیم اور مدرسہ کے الگ الگ نظام تعلیم لاگو ہیں جس کے با عث معیار تعلیم بھی یکساں نہیں ہے ملک بھر میں یکساں نصاب لاگو کرنا وزیراعظم کا وژن ہے، سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا خیبرپختونخوا میں بہتر حکمت عملی کی بدولت ڈیڑ لاکھ بچے پرائیویٹ سکولوں کو چھوڑ کر سرکاری سکولوں میں آئے اسی طرز پر پورے ملک میں کام کرنے کی ضرورت ہے۔ دریں اثناء سرکاری ٹی وی سے ہی گفتگو میں بیکن ہاؤس سکول سسٹم کے ڈائریکٹر ناصر قصوری نے کہاپرائیو یٹ سکولوں کو ملک میں یکساں نظام تعلیم کے نفاذ پر کوئی اعتراض نہیں لیکن اس سے مسائل حل ہونے کی بجائے مزید پیچیدہ ہو جائیں گے اصل مسئلہ نصاب نہیں بلکہ سرکاری سکولوں میں قابل اور جدید معیار تعلیم سے ہم آہنگ اساتذہ کی کمی ہے، فیسوں میں کمی کے حوالے سے سپریم کورٹ کے حکم پر من و عن عمل ہوگا کچھ وا لدین کو سپریم کورٹ کا فیصلہ سمجھنے میں غلطی ہوئی ہے نجی سکولوں پر بے تحاشہ منافع خوری اور حکومت سے مفت پلاٹ لینے کا الزام درست نہیں ہے۔ حکومت پرائیویٹ سکولوں کو کوئی سہولت فراہم نہیں کرتی، سپریم کورٹ جو بھی فیصلہ کرے گی ہمیں قبول ہوگا۔

مزید : صفحہ آخر