پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کر دی
لاہور (صباح نیوز) پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کر دی ۔آئندہ مالی سال کے لئے مختلف محکموں سے تجاویز مانگ لی گئی ہیں۔ ارکان پنجاب اسمبلی کو بھی اپنی تجاویز بھجوانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی سے کہا گیا ہے کہ وہ واٹر سپلائی، سیوریج، تعلیم اور صحت کے شعبوں میں 10، 10 کروڑ تک کی اسکیموں کے حوالہ سے تجاویز فروری کے آخر تک جمع کروا دیں ۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت خزانہ پنجاب نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کر دی ہے اور مختلف محکموں سے تجاویز مانگ لی ہیں۔ حکومت نے بجٹ اجلاس سے قبل بجٹ کی تیاری کے حوالہ سے ایک اسمبلی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں حکومت اور اپوزیشن کے ارکان سے بھی بجٹ کے حوالہ سے تجاویز لی جائیں گی تاکہ مستقبل میں کوئی تنقید نہ کر سکے کہ صرف پی ٹی آئی ارکان سے تجاویز لی گئی ہیں اور اپوزیشن جماعتوں سے تجاویز نہیں لی گئیں۔
پنجاب بجٹ تجاویز