ڈی جی حج مکہ اور ڈائریکٹرکیلئے انٹرویو کل ہوں گے

ڈی جی حج مکہ اور ڈائریکٹرکیلئے انٹرویو کل ہوں گے

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)ڈی جی حج مکہ اور ڈائریکٹر حج مکہ کے لیے انٹرویو کل 12فروری کو کمیٹی روم وزارت مذہبی امور میں ہوں گے،وفاقی وزیر مذہبی امور نور الحق قادری کی سربراہی میں سیکرٹری میاں مشتاق،فارن سیکرٹری ،سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ،پی ایم ہاوس کے ایڈیشنل سیکرٹری انٹرویو پینل میں شامل ہوں گے،ڈی جی حج مکہ اور ڈائریکٹر حج مکہ کی 3سالہ مدت ملازمت 26دسمبر 2018ء کو مکمل ہو چکی ہے ،گریڈ20کے 16افسران نے ڈی جی کے لیے گریڈ19 کے26افسران نے ڈائریکٹر کے لیے تحریری امتحان دیا تھا جن میں ڈی جی کے لیے10لوگ کلئیر ہوئے تھے ، ڈائریکٹر کے لیے 15افراد پاس ہوئے تھے،تمام پاس ہونے والے کل انٹرویو دیں گے۔

مزید : صفحہ آخر