وفاقی سیکرٹری مذہبی امور نے حج فارمولیشن کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا

وفاقی سیکرٹری مذہبی امور نے حج فارمولیشن کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)وفاقی سیکرٹری مذہبی امور نے حج فارمولیشن کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا ،حج پالیسی 2019ء سمیت پرائیویٹ حج سکیم کے ٹورز اپریٹر کو حج کوٹہ الاٹ کرنے کا لائحہ عمل طے کیے جانے کا امکان ،سرکاری حج سکیم کے حجاج کرام کے لیے کھانے کی سبسڈی کی منظوری بھی متوقع،معلوم ہوا ہے کہ حجاج ویلفےئر فنڈ سے کھانے کی سبسڈی دینے کی منظوری کابینہ سے لینے کی سمری اس لیے روک لی گئی کہ وزارت کے پاس فنڈ استعمال کرنے کا استحقاق سیکرٹری کے پاس موجود ہے اس لیے اہم امور حج فارمولیشن کمیٹی سے منظوری کے لیے جانے کا امکان ہے ۔

مزید : صفحہ آخر