ملک لوٹنے والے2فیصد اشر افیہ کو معاف نہیں کیا جائیگا ،چوہدری سرور

ملک لوٹنے والے2فیصد اشر افیہ کو معاف نہیں کیا جائیگا ،چوہدری سرور

لاہور(آئی این پی) گور نر پنجاب چوہدری سرور نے کہا ہے کہ احتساب کے تمام ادارے مکمل طور پر آزاد ہیں ملک کو2فیصد اشر افیہ نے لوٹا ہے جن کو معاف نہیں کیا جائیگا ،علیم خان سمیت ہمارے تین وزراء نے صرف الزامات پر استعفے دیکرنئی مثال قائم کردی ہے،حکومت کے کسی سیاسی مخالف کو انتقام کا نشانہ بنانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا،پنجاب حکومت کے فیصلے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہی کر رہیں ہم سب انکو سپورٹ کرتے ہیں ،ملک کے دیوالیہ ہونے کاخطر ہ ٹل چکا ہے ، آنیوالی نسلوں کیلئے مضبوط اور خوشحال پاکستان چھوڑکرجانے کیلئے مشکل فیصلے بھی کیے جائینگے ،پاکستان کی تمام جیلوں میں پینے کے صاف پانی کے پلانٹس لگائیں گے اور2لاکھ روپے تک جر مانہ کی وجہ سے جیلوں میں قید قیدیوں کو رہائی دلائیں گے ۔ وہ سنٹر ل جیل اور پولیس لائن ملتان میں فلٹریشن پلانٹس لگانے کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو اور اراکین اسمبلی اور پارٹی کارکنان کے وفود سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اس موقعہ پر پنجاب کے وزیر انر جی ڈاکٹر اختر ملک اوروزیر جیل خانہ زوار حسین وڑائچ بھی موجود تھے گور نر پنجاب نے کہا حکومت نیب سمیت کسی ادارے میں مداخلت نہیں کر رہی اگر حکومت اداروں میں مداخلت کر رہی ہوتی تو کیا علیم خان گر فتار ہوتے ؟، ملک میں حکومت اور جمہوریت دونوں مضبوط ہو رہے ہیں، ملک کو لوٹنے والوں کے خلاف سخت سے سخت کاروائی کیلئے ملک میں پر اسیکویشن کے نظام کو بھی مزید فعال اور مضبوط کر رہے ہیں ۔

گورنر پنجاب

مزید : صفحہ آخر