نئے صوبے بنانا ملک کیلئے انتہائی خطرناک ،ہمایوں اختر

نئے صوبے بنانا ملک کیلئے انتہائی خطرناک ،ہمایوں اختر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہاہے نئے صوبے بناناملک کیلئے انتہائی خطرناک ہوسکتاہے ، نئے صوبوں کی بجائے ضلعی حکومت کوطاقت دینی چاہئے۔نیوزچینل 24کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انکامزید کہنا تھا میرے والد نے پلاٹ بیچ کر ہمیں پڑھایا ، میرے اوپر نیب نے تین سال تحقیقات کیں لیکن ایک کیس بھی نہیں بنا سکا۔ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے ، بیورو کریسی کو موثر ہونا چاہئے ، حکومت کو براہ راست کسان کو سبسڈی دینی چاہئے ، سی پیک پاکستان کیلئے ایک بہت بڑا گیم چینجر ہے ، اس وقت ملک کی جغرافیائی پوزیشن بہت اچھی ہے۔ 18ترمیم پر بحث ہونی چاہئے ، قومی اسمبلی کی مدت کم کرکے چار سال کردی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -