وزیراعلیٰ محمود خان کی F8مرکز کے عام ریسٹورنٹ آمد ،کھاناکھایا

وزیراعلیٰ محمود خان کی F8مرکز کے عام ریسٹورنٹ آمد ،کھاناکھایا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن )وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان گزشتہ رات اچانک F8مرکز اسلام آباد پہنچ گئے صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی بھی ان کے ہمراہ تھے وزیراعلیٰ نے ایک عام سے ریسٹورنٹ میں بیٹھ کر کھانا کھایا اور بعد میں پشاوری قہوہ پیا کھانے کے دوران وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید ،وزیراعظم کے مشیر افتخار درانی اور فاٹا کیلئے وزیراعلیٰ کے مشیر اجمل وزیر بھی وہاں پہنچ گئے اسی دوران ہوٹل میں موجود دیگر مہمانوں نے وزیراعلیٰ اور وزراء کو پہچان لیا اور ان کیساتھ سیلفیاں بنائیں عام ہوٹل میں وزیراعلیٰ اور وزراء کو دیکھ کر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا ایک شخص نے وزیراعلیٰ سے پوچھا یہاں آکر آپ کو ڈر نہیں لگ رہا تو وزیراعلیٰ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا اللہ کے سوا کسی اور سے ڈر نہیں لگتا ایک اور شخص نے وزیراعلیٰ محمود خان سے سوال کیا کہ اتنے سے چھوٹے ریسٹورنٹ میں آپ لوگ کیسے آگئے تو وزیراعلیٰ نے جواب دیا کیوں آپ آپ میں اور ہم میں کوئی فرق ہے؟ ہم سب ایک جیسے انسان تو ہیں ایک گھنٹہ سے زیادہ دیر تک لوگوں کے ساتھ گپ شپ کرنے کے بعد وزیراعلیٰ محمود خان روانہ ہو گئے۔

مزید :

صفحہ آخر -