ٹنڈوآدم ،آصف زرداری سلیم مانڈوی والاسے صوبائی وزراء پارٹی عہدیداروں کی ملاقات

ٹنڈوآدم ،آصف زرداری سلیم مانڈوی والاسے صوبائی وزراء پارٹی عہدیداروں کی ...

ٹنڈوآدم (این این آئی) سابق صدراور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی ذرداری و ڈپٹی سینیٹ چیئرمین سلیم مانڈوی والا کی صوبائی وزراء اور پارٹی کے ضلعی صدور سے مختصر ملاقات ، ظہرانہ کے بعد واپس روانہ ہو گئے، تفصیلا ت کے مطابق سابق صدر آصف علی ذرداری اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی ، سینیٹر امام الدین شوقین کی دعوت پر ٹنڈوآدم آئے جہاں فام ہاؤس پر رات گزاری اور اتوار کے روز ایم این ایز و صوبائی وزراء سمیت پارٹی کے ضلعی صدورز سے مختصر ملاقاتیں کیں اور فارم ہاوس کا دورہ کیا ،علاوہ ازیں سینیٹر اور ممتاز صنعتکار امام الدین شوقین کی جانب سے سابق صدر کو 13 اونٹیاں جن دو حاملہ اور 11 اونٹیوں کے بچے بطور تحفہ پیش کئے ،بعدازاں سابق صدر اپنے ہیلی پیڈ میں واپس روانہ ہوگئے۔

ملاقات

مزید : صفحہ آخر