قومی ا سمبلی کا اجلاس 18فروری کو ہوگا صدارت اسد قیصر کرینگے

قومی ا سمبلی کا اجلاس 18فروری کو ہوگا صدارت اسد قیصر کرینگے

اسلام آباد (این این آئی)قومی اسمبلی کااجلاس 18فروری کو پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ، صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کرینگے ۔ ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اجلاس 18 فروری شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کرینگے۔دوسری جانب قومی اسمبلی کے آٹھویں سیشن کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری کے لئے ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس 18 فروری کی سہ پہر 3 بجے طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔ اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کے نمائندوں کی مشاورت سے قومی اسمبلی کے آٹھویں سیشن کے شیڈول اور ایجنڈے کی منظوری دی جائے گی۔

قومی اسمبلی اجلاس

مزید : صفحہ آخر