ڈیل ہو یا ڈھیل ،ن لیگ اور پی پی دونوں کیلئے نقصان دہ ، عبد الغفور حیدری

ڈیل ہو یا ڈھیل ،ن لیگ اور پی پی دونوں کیلئے نقصان دہ ، عبد الغفور حیدری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینیٹر مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاہے ڈیل ہو یا ڈھیل ہو ، پاکستان مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی کیلئے نقصان دہ ہے ۔ ایک انٹرویومیں مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا اگر انہیں کوئی مشکل ہے تو جوانمردی سے اس کا مقابلہ کریں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی ڈھیل یا ڈیل میں ملوث ہونگی تو قوم کے سامنے رسوائی ہوگی۔ کسی سیاسی جماعت کا ڈیل کرنا ایک اچھا عمل نہیں ہوگا۔ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی مصلحت کا شکار ہیں۔ دوبڑی جماعتوں کی شاید اپنی مجبوریاں ہیں۔ بڑی اپوزیشن جماعتوں کی مجبوریوں کے باعث اپوزیشن متحد ہوکر کوئی طاقتور اور مضبوط کردار ادا کرنے میں ناکام رہی ہے۔ وقت کے ساتھ شاید اپوزیشن کو احساس ہوجائے کہ خاموشی سے بھی مسائل حل نہیں ہوں گے۔ مولانا فضل الرحمان کی اپوزیشن کو متحد کرنے کے لیے کوششیں اب بھی جاری ہیں اور وہ چاہتے ہیں اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوکر مضبوط کردار ادا کریں ۔ اگر اپوزیشن جماعتیں متحدجائیں تو عدم اعتماد کی تحریک کامیاب ہوسکتی ہے۔ موجودہ حکومت کی کارکردگی چھ ماہ گزرنے کے باوجود صفر ہے۔ سی پیک پر کام تقریبا ٹھپ ہوگیا ہے اور ملک بھر میں ترقیاتی کام بھی نہیں ہورہے۔ پچاس لاکھ مکانات اور ایک کروڑ نوکریوں کے وعدوں پر بھی ابھء تک کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ اگر موجودہ حکومت کو اس طرح چھوڑ دیا تو ملک کے دیوالیہ ہونے کا خطرہ ہے۔ اس وقت اصل اپوزیشن کا کردار جمعیت علمائے اسلام ف کر رہی ہے۔، ملک بھر میں ہمارے جلسے مظاہرے اور مارچ ہورہے ہیں۔ سترہ فروری کو مردان میں تحفظ ختم نبوت ملین مارچ ہوگا۔
عبد الغفور حیدری

مزید :

صفحہ آخر -