صحت انصاف کارڈ سکیم کے تحت غریبو ں کو طبی سہولیات فراہم کرینگے، افتخار درانی

صحت انصاف کارڈ سکیم کے تحت غریبو ں کو طبی سہولیات فراہم کرینگے، افتخار درانی

اسلام آباد (این این آئی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور افتخار درانی نے کہا ہے کہ صحت انصاف کارڈ سکیم کے تحت غریب اور مستحق خاندانوں کو اعلی معیار کی طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی، لیگی قیادت کو اپنے سیاسی مخالفین کیخلاف غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے کی عادت ہے۔ ایک انٹرویو میں افتخار درانی نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے 2013ء کے انتخابات کے دوران پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے حالیہ دور کے دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ ساہیوال واقعے کے متاثرین کو انصاف کی فراہمی کی یقین دہانی کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ان سے ملاقات کریں گے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ واقعے کے ذمہ داروں کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے۔

افتخار درانی

مزید : صفحہ آخر