بلدیاتی ادارے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کا بہترین ذریعہ ، بشارت راجہ

بلدیاتی ادارے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کا بہترین ذریعہ ، بشارت راجہ

راولپنڈی( آن لائن ) قانون و بلدیات کے صوبائی وزیر بشارت راجہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی ادارے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کا بہترین ذریعہ ہیں، حکومت نئے نظام کے تحت بلدیاتی اداروں کو مالی وتنظیمی اختیارات دے کر مزید مستحکم اور بااختیار بنانا چاہتی ہے،لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے میونسپل سروسز مہیا کی جائینگی جن میں بس اڈوں کی تعمیر، بس سٹاپس پر پختہ شیڈز، مذبحہ خانے اور جنازہ گاہوں کی تعمیر کے علاوہ بازاروں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی شامل ہے سیوریج اور پانی کے بعد سڑکوں کی مزید کارپٹنگ کرینگے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے دھمیال ہاؤس میں مختلف عوامی وفود سے ملاقاتوں کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

مزید : صفحہ آخر