پیپلز پارٹی کا سٹیٹ لائف کی نجکاری کیخلاف تحریک کی حمایت کا اعلان

پیپلز پارٹی کا سٹیٹ لائف کی نجکاری کیخلاف تحریک کی حمایت کا اعلان

لاہور(آئی این پی)پیپلز پارٹی نے سٹیٹ لائف کی نجکاری کیخلاف ملازموں کی تحریک کی حمایت کا اعلان کردیا ، پیپلزپارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے کہا سٹیٹ لائف ایک قومی ادارہ ہے حکومت کو اسے بیچنے نہیں دینگے، سٹیٹ لائف کو وزیراعظم کے مشیر رزاق داؤد کی کمپنی کو فروخت کرنے کی باتیں چل رہی ہیں، یہ وہی رزاق داؤد ہے جس نے مہمند ڈیم کا ٹھیکا بھی اپنی کمپنی کو دلوایا، رزاق داؤد سٹیٹ لائف انشورنس ایسی کمپنی کو فروخت کروا رہا ہے جس میں خود حصہ دار رہے ہیں، عمران خان اپنے اے ٹی ایم کو نوازنے کیلئے سٹیٹ لائف کی نجکاری کر رہے ہیں، لاکھوں لوگ بیروزگار ہوجائینگے،سٹیٹ لائف میں کروڑوں لوگوں کی سرمایہ کاری جو ڈوب جائیگی۔

مزید : صفحہ آخر