کوئٹہ پولیس بھی پیچھے نہ رہی اڑھائی سالہ بچے پر دہشتگردی کا مقدمہ درج

کوئٹہ پولیس بھی پیچھے نہ رہی اڑھائی سالہ بچے پر دہشتگردی کا مقدمہ درج

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک ) کوئٹہ پولیس کا انوکھا کارنامہ، نیو سریاب تھانے نے اڑھائی سال کے بچے پر پولیس پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر دیا ۔ مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات سمیت 9 دفعات لگائی گئی ہیں۔اڑھائی سالہ بلال اچکزئی کی عمر ابھی کھیلنے کی ہے لیکن کوئٹہ کے نیو سریاب پولیس سٹیشن کی پھرتیاں دیکھیں اڑھائی سالہ بچے پر پولیس وین پر فائرنگ کا مقدمہ درج کر ڈالا، جب بلال کی عمر صرف ایک سا ل اور تین ماہ تھی۔مقدمے میں ننھے بلال کو دہشت گرد قرار دیتے ہوئے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کیے گئے۔ اہل خانہ کا اس حوالے سے کہنا ہے ایف آئی آر میں بلال کیخلاف 9 دفعات لگائی گئی ہیں۔محکمہ پولیس کے ذرائع کے مطابق پولیس حکام نے واقعہ کا نوٹس لے کر معاملے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

مزید : صفحہ آخر