سعودی عرب میں پاکستانیوں نے بسنت منائی ،بو کاٹا کے نعرے

سعودی عرب میں پاکستانیوں نے بسنت منائی ،بو کاٹا کے نعرے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض(صباح نیوز) سعودی عرب میں موجود پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بسنت میلہ منایا۔سعودی حکومت کی جانب سے بسنت میلے کے انعقاد کی اجازت کے بعد وہاں موجود پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے بسنت منائی اور صحرائے عرب کے آسمان کو رنگ برنگی پتنگوں سے بھر دیا جب کہ بو کاٹا کے نعرے بھی لگائے گئے۔ بسنت میلہ میں سینکڑوں کی تعداد میں پتنگ بازی کے شوقین افراد کے علاوہ سعودی شہریوں نے بھی بھرپور شرکت کی۔بسنت میلے میں شریک لوگوں نے کہا کہ وہ سعودی حکومت کے مشکور ہیں جنہوں نے بسنت کے تہوار کو منانے کی اجازت دی۔
بسنت

مزید :

علاقائی -