بھارتی سکیورٹی فورس کی کارروائی، 2 پاکستانی ماہی گیر کشتی سمیت گرفتار

بھارتی سکیورٹی فورس کی کارروائی، 2 پاکستانی ماہی گیر کشتی سمیت گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سجاول (این این آئی) پانچ فروری کو بھارتی سیکورٹی فورس نے کھلے سمندر میں کاروائی کرتے ہوئے مچھلی کا شکار کرنے والے 12 میں سے دو پاکستانی ماہی گیر کو کشتی التحسین نمبر 17228 سمیت گرفتار کرلیا جبکہ 10 پاکستانی ماہی گیروں نے کھلے سمندر میں چھلانگ لگا دی خوف اور سردی کے باعث 2ماہی گیر جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والے ماہی گیروں کے نام غلام انگارو ملاح جبکہ سومار ملاح کی لاش کی تلاش جاری ہے باقی 8 ماہی گیر زندہ کل رات اپنے گھر واپس پہنچ گئے ہیں زندہ واپس آنے والوں میں اصغر،اکبر،پورہو،حسن،عقیل،عاشق اور دوسرے لوگ شامل ہیں اور بھارتی سیکورٹی فورس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے پاکستانی ماہی گیر راجن رمضان ٹھیمور جس کی عمر 13 سال ہے اور سگندیو عثمان ملاح ان کی عمر 35 سال ہے گرفتار ہونے والے پاکستانی ماہی گیروں کا تعلق سجاول کی تحصیل شاہ بندر کے گاوں راجن تھمیور سے ہے۔
ماہی گیر

مزید :

علاقائی -