پاکستان، ایف اے ٹی ایف میں مذاکرات 17 فروری سے شروع ہونگے

پاکستان، ایف اے ٹی ایف میں مذاکرات 17 فروری سے شروع ہونگے

اسلام آباد/پیرس (این این آئی)پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں مذاکرات کا آغاز 17 فروری سے ہوگا، پاکستان کالعدم تنظیموں کے خلاف اقدامات اور جعلی بینک اکاؤنٹس میں اب تک ہونے والی کارروائی کے حوالے سے بریفنگ دے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے درمیان پیرس مذاکرات 22 فروری تک جاری رہیں گے، وزارت خزانہ کے ذرائع نے بتایا کہ سیکرٹری خزانہ عارف خان پاکستانی وفد کی سربراہی کریں گے۔پاکستان ایف اے ٹی ایف کو ایشیا پیسفک گروپ سے بات چیت پر بریفنگ دے گا، منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے اقدامات سے آگاہ کیا جائیگا، جعلی بینک اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی پر بھی بریفنگ دی جائیگی۔پاکستانی وفد مشکوک ٹرانزیکشن کے خلاف اقدامات پر عالمی ایجنسی کو اعتماد میں لے گا جبکہ کالعدم تنظیموں کے اکاؤنٹس اور اثاثے منجمند کیے جانے کے حوالے سے نئی پابندیوں سے متعلق آگاہی دی جائے گی۔

ایف اے ٹی ایف

مزید : علاقائی