ڈیموکریٹ سینیٹر الزبتھ وارین کا امریکی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان
واشنگٹن(این این آئی)امریکی ریاست میساچوسسٹس سے ڈیموکریٹ سینیٹر الزبتھ وارین نے صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے میساچوسٹس سے انتخابی مہم کاآغاز کر دیا۔الزبتھ وارین ڈونلڈٹرمپ کے مقابلے میں 2020میں میدان میں اتریں گی۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینیٹروارین قانون کی پروفیسربھی رہ چکی ہیں،انہوں نے دھاندلی کے نظام سے چھٹکارادلانے کا وعدہ کیا۔صدارتی امیدوار کی دوڑمیں وارین کا مقابلہ بائیڈن، کمالاہیریس اور برنی سینڈرز س یہونے کا امکان ہے۔
سینیٹر الزبتھ وارین