امریکہ ، کالعدم تنظیم میں شمولیت کا خواہشمند امریکی گرفتار

امریکہ ، کالعدم تنظیم میں شمولیت کا خواہشمند امریکی گرفتار

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی پولیس نے مبینہ طور پر پاکستان سے تعلق رکھنے والی کالعدم تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے کے خواہشمند نیو یارک کے رہائشی کو گرفتار کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی رپورٹ کے مطابق امریکی اٹارنی جنرل جیوفرے برمین کا کہنا تھا کہ 29 سالہ جیسس والفریڈو کو گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا تھا، جس وقت وہ کینڈی ایئرپورٹ سے فلائٹ کے ذریعے پاکستان روانہ ہونے والے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ جیسس والفریڈو لشکر طیبہ میں شمولیت اختیار کرنا چاہتے تھے، پراسیکیوٹر نے بتایا کہ جیسس والفریڈو نے تنظیم میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے آن لائن رابطے کی کوشش بھی کی۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار شخص نے ایف بی آئی کے ایک خفیہ ایجنٹ کو بتایا کہ 'وہ اللہ کی راہ میں قتل کرنے اور ہلاک ہونے کے لیے تیار ہے'۔جیسس والفریڈو پر غیر ملکی تنظیم کی حمایت سے متعلق لٹریچر فراہم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے جبکہ یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ انہیں الزامات کے خلاف اپنے حق کے لیے وکیل کرنے کی اجازت دی گئی ہے یا نہیں۔

گرفتار

مزید : علاقائی