لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی فوجیوں کو6ہزار سنائپر رائفلیں فراہم کرنیکا منصوبہ

لائن آف کنٹرول پر تعینات بھارتی فوجیوں کو6ہزار سنائپر رائفلیں فراہم کرنیکا ...

نئی دہلی(کے پی آئی) بھارتی اخبار کے مطابق لائن آف کنٹرول اور پاکستان سے ملنے والی بین الاقوامی سرحد پر تعینات بھارتی فوجیوں کو 6ہزار سنائپر رائفلیں فراہم کی جائیں گی ۔اس سلسلے میں بھارتی فوج نے نئے منصوبے پر کام شروع کردیا ہے اور آنے والے دنوں میں اس کو مکمل کیا جائے گا۔ بھارتی فوج آنے والے دنوں میں لائن آف کنٹرول اور خطے پیر پنچال کے پونچھ اور راجوری کے علاوہ کپوارہ اور بارہمولہ اضلاع سے ملنے والی سرحدی لائن پر آنے والے دنوں میں فوجیوں کو 6ہزار سنائپر رائفلیں فراہم کرے گی ۔ فوج نے سرحد پر تعینات اہلکاروں کو جدید ہتھیاروں سے لیس کرنے کی غرض سے 6ہزار سنائپر رائفلیں اور جدید آلات خریدنے کے لیے ٹینڈر جاری کردیا ہے ۔ نئے منصوبے کے تحت سرحد پر مامور اہلکاروں کو بریٹا کی طرف سے تیار کردہ 338لاپا میگنم اسکارپیواور 50کیلبر ایم 95ہتھیار بھی فراہم کئے جارہے ہیں۔خیال رہے گزشتہ مہینے بھارتی فوجی سربراہ جنرل بپن راوت نے اس بات کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ لائن آف کنٹرول اور بین الاقوامی سرحد پر تعینات فوجی اہلکاروں کو سرحدوں کی کڑی نگہبانی اور یہاں کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کی خاطر جلد ہی جدید ہتھیار وں سے لیس کیا جارہا ہے جن میں سنائپر رائفل بھی شامل ہیں۔ بریٹا نامی کمپنی کی طرف سے تیار کردہ ہتھیار 50کیلبر ایم 95کسی بھی ٹھوس چیز کو پاش پاش کردینے کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ مذکورہ ہتھیار 1800میٹر کی دوری سے بھی دشمن کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

سنائپر رائفلیں

مزید : علاقائی