صوبائی دارالحکومت میں18لاکھ سے زائد کے ڈاکے ،موٹر سائیکلیں گاڑیاں چوری
لاہور( کرائم رپورٹر ) صوبائی دارالحکومت160 میں ڈاکو راج قائم، شہر کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے متعدد وارداتوں میں160 شہریوں کولاکھوں روپے مالیت کی نقدی،طلائی زیورات،موبائل فون اورکاروں و موٹرسائیکلوں160 سے محروم کر دیا ذرائع کے مطابق ڈیفنس سی کے علاقے میں ڈاکوؤں نے گھر میں گھس کرفہدکے اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر5لاکھ 60ہزار مالیت کی نقدی طلائی زیورات لوٹ لیے مانگا منڈی میں ڈاکو گھر میں گھس کر کامران اور اس کی فیملی کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر4لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔جبکہ غالب مارکیٹ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار ڈاکوؤں نے شوکت اور اس کی فیملی سے گن پوائنٹ پر3لاکھ روپے50ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات،غازی آبادکے علاقے میں ڈاکوؤں نواز اور فیملی سے گن پوائنٹ پر1لاکھ 70ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات، سمن آباد کے علاقے ڈاکوؤں160 نے نسیم اور فیملی سے1لاکھ 20ہزار روپے نقدی و طلائی زیورات160،سبزاہ زار میں ڈاکوؤں نے سفیان اور فیملی سے 75ہزارروپے نقدی و طلائی زیورات لوٹ لیے جبکہ ہربنس پورہ کے علاقے میں ڈاکو گن پوائنٹ پر جاویدسے 45ہزار اور موبائل فون،شیراکوٹ سے ڈاکو ابراہیم سے67ہزار نقدی اور موبائل فون کاہنہ میں زاہد سے ڈاکو گن پوائنٹ پر20ہزار نقدی اور موبائل فون،اسلام پورہ160 سے ڈاکو گن پوائنٹ پر وقاص سے15ہزار نقدی اور موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جبکہ ٹاون شپ اور شاہدرہ سے گاڑیاں اور لاری اڈا،اکبری منڈی اور گلشن اقبال160 کے علاقے سے نامعلوم چور موٹرسائیکلیں چوری کر کے فرار ہو گئے