فیکٹری ایریا پولیس کاپتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن،25گرفتار

فیکٹری ایریا پولیس کاپتنگ بازوں کیخلاف کریک ڈاؤن،25گرفتار

لاہور( کرائم رپورٹر) صوبائی دارالحکومت کے مختلف مقامات میں چھٹی والے دن سخت پابندی کے باوجو پتنگ بازی کا سلسلہ جاری رہا، تاہم پولیس بھی مختلف مقامات پر چھاپے مارنے میں مصروف رہی۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق پتنگ بازی میں مصروف204افراد کو گرفتار کر کے ان کیخلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لئے گئے۔ ایس پی کینٹ آپریشن شہباز الٰہی کے مطابق سی سی پی او لاہور بی اے ناصر اور ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر کے حکم پر شہر بھر میں الگ الگ چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ ایس ایچ او فیکٹری ایریا انسپکٹر عتیق ڈوگر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اپنے علاقے میں پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن کرکے25پتنگ بازوں کو پتنگ بازی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ہے۔اور گرفتار پتنگ بازوں کے قبضے سے پتنگیں اور گڈے و ڈوریں بھی برآمد کرلی ہیں،ایس پی کینٹ آپریشن شہباز الٰہی کے مطابق گرفتار پتنگ بازوں کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

مزید : علاقائی