کئی لوگوں نے عمران خان پر جملے کسنے پر اپنی نوکری پکی کر رکھی ہے ، زرتاج گل

کئی لوگوں نے عمران خان پر جملے کسنے پر اپنی نوکری پکی کر رکھی ہے ، زرتاج گل

اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے کہا ہے کہ جو کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے وہ عوام کے مقبول ترین لیڈر پر تنقید کرکے اپنا قد بڑھانے کی کوشش کررہے ۔ مریم اور نگزیب کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو کونسلر کا الیکشن نہیں جیت سکتے وہ عوام کے مقبول ترین لیڈر پر تنقید کرکے اپنا قد بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں۔زرتاج گل نے کہاکہ کئی لوگوں کی نوکری عمران خان پر جملے کسنے اور تنقید کرنے سے ہی پکی ہے۔زرتاج گل نے کہا کہ اپوزیشن کے ترجمانوں سے کہتی ہوں کہ اپنی صلاحیتیں بدعنوان راہنماؤں کی ترجمانی میں ضائع نہ کریں۔زرتاج گل نے کہاکہ قوم اپنی لوٹی ہوئی دولت کا حساب چاہتی ہے،قوم جانتی ہے کہ آپ کے رہنما کرپٹ ہیں، چاہے جتنا مرضی ان کا دفاع کر لیں۔زرتاج گل نے کہاکہ کرپشن کا کوئی دفاع نہیں ہوتا، اس کا صرف اعتراف ہوتا ہے،ابھی بھی وقت ہے قوم کی لوٹی دولت واپس کردیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول