نیول چیف کا امن مشقوں میں شریک جہازوں کا دورہ، افسروں سے ملاقاتیں

نیول چیف کا امن مشقوں میں شریک جہازوں کا دورہ، افسروں سے ملاقاتیں

اسلام آباد /کراچی(این این آئی) پاک بحریہ کی مشق امن 19 کے تیسرے روز چیف آف دی نیول سٹاف نے مشق میں شریک ممالک کے بحری جہازوں کا دورہ کیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے برطانیہ، ترکی، چین، اور آسٹریلیا کے بحری جہازوں کا دورہ کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے عمان، ملائشیا، اٹلی اور سری لنکا کے بحری جہازوں کا دورہ بھی کیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف کی جہازوں پر آمد کے موقع پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق دورے کے دوران امیرالبحر نے مشق میں شریک غیر ملکی جہازوں کے کمانڈنگ افسران اور عملے سے ملاقاتیں کیں۔

نیول چیف

کراچی (آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان نیوی کی جانب سے امن مشقوں کی میزبانی سے یہ واضح پیغام جاتا ہے کہ پاکستان میں امن و استحکام ہے اور امن کے لیے ہم مشرق اور مغرب کی نیویز کے ساتھ مل کر ایک پلیٹ فارم پر عالمی سطح پر بہتری کے لیے کام کررہے ہیں۔انہوں نے یہ بات اتوارکے روز وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ملٹی نیشنل نیول ایکسرسائز امن کے وفد کے سربراہان سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وفد کے سربراہان کا تعلق 40 مختلف ممالک سے تھا۔ملاقات میں چیف سیکریٹری سید ممتاز شاہ ، چیئرمین پی اینڈ ڈی محمد وسیم ، وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، ایڈیشنل آئی جیڈاکٹر امیر شیخ کراچی بھی شریک تھے۔ وفدکی سربراہی پاکستان نیوی کے ہیڈ کموڈور ظفر اقبال نے کی۔ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان نیول 2007ء سے ملٹی نیشنل امن ایکسرسائز کی میزبانی کرتا آر ہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان ایکسرسائز کا مقصد انڈین اوشن کے ریجن میں امن کو پروان چڑھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کامیاب ایکسرسائز اور بہترین میزبانی پر پاکستان نیوی کو مبارکباد دیتا ہوں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ امن ایکسرسائز تربیت کے لحاظ سے بہترین فورم ہے اور کراچی کو امن مشقوں کا اعزاز حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی سمندر کے کنارے آباد ہے جس کی وجہ سے اس کی اہمیت دنیا میں بہت زیادہ ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی امن کا گہوارہ ہے اور دنیا کے چند بہترین شہروں میں اس کا شمار ہوتا ہے۔مختلف ممالک کے وفود نے پاکستان نیوی کی پروفیشنل صلاحیتوں کو سراہا۔ دوران ملاقات وزیراعلیٰ سندھ نے مہمان نیوی کے افسران کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی میں کچھ عرصہ پہلے امن و امان کا مسئلہ تھا۔ مگراس وقت کراچی کا امن بہترین ہے، سیاسی ،سماجی، ادبی ، تجارتی سرگرمیاں اب یہاں عروج پر ہیں۔سندھ کے عوام بنیادی طور پر پْر امن ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے پورا یقین ہے مہمان نیول وفود نے امن ایکسرسائز اور شہر کے وزٹ کو بھرپور طریقے سے انجوائے کیا ہوگا۔مراد علی شاہ نے امن ایکسر سائز میں تمام ممالک کے نیول وفود کو خوش آمدید کہا۔

وزیر اعلیٰ سندھ

مزید : کراچی صفحہ اول