الیکشن میں روسی مداخلت معاملہ پر بات سے نہ روکا جائے،مشیر ٹرمپ

الیکشن میں روسی مداخلت معاملہ پر بات سے نہ روکا جائے،مشیر ٹرمپ

واشنگٹن(این این آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر راجر اسٹون نے وفاقی عدالت کی ایک خاتون جج سے کہا ہے کہ اسے سنہ 2016ء کے صدارتی انتخابات کے دوران روس کی طرف سے مداخلت کے معاملے پر بات کرنے سے نہ روکا جائے۔ میں ٹی وی سٹار کیم کارڈیشین کی طرح کوئی معروف شخصیت نہیں کہ مجھے بات کرنے کی اجازت دینے کے لیے باقاعدہ فیصلہ صادر کرنا پڑے۔غیرملکی خبررساں ادار ے کے مطابق اسٹون نے اپنے وکلاء دفاع کے ذریعے خاتون جج ایمی برمان جیکسن کو درخواست دی جس میں کہا گیا ہے کہ دستور میں موجود آزادی اظہار رائے اسے بولنے کا حق دیتا ہے۔ اگر اس کی بات مقدمہ کو آگے بڑھانے میں رکاوٹ نہ ہو اوربات سے کوئی خطرہ بھی نہ ہو تو مجھے بولنے کا حق ملنا چاہیے۔

مشیر ٹرمپ

مزید : کراچی صفحہ اول