ڈیرہ ،روزانہ کی بنیاد پر8گھنٹے بجلی کے اڈے کاٹنے کا سلسلہ جاری

ڈیرہ ،روزانہ کی بنیاد پر8گھنٹے بجلی کے اڈے کاٹنے کا سلسلہ جاری

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)پیسکو واپڈا مندھراں سب ڈویژن کی بجلی کے صارفین سے زیادتیاں ‘لائن لاسزکوپوراکرنے کے لیے ڈیال روڈپرسی آربی سی فیڈرکی رات کے اوقات میں روزانہ کی بنیاد پر8گھنٹے بجلی کے اڈے کاٹنے کا سلسلہ جاری ‘صارفین کااڈے کاٹنے پرمندھراں سب ڈویژن کے ذمہ داران کے خلاف احتجاج ۔ تفصیلات کے مطابق پیسکوواپڈامندھراں سب ڈویژن کے ذمہ داران نے ڈیال روڈ سمیت دیگرعلاقوں میں بجلی کے لائن لاسز سے بچنے کے لیے انوکھا طریقہ اپنارکھاہے ۔ پیسکو اہلکارسی آربی سی فیڈرکی بجلی رات ساڑھے10بجے سے صبح5بجے تک اڈے کاٹ کربندکردیتے ہیں اوریہ سلسلہ کئی روز سے جاری ہے ۔ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو سخت ذہنی کوفت کا سامناکرناپڑتاہے ۔اہلیان علاقہ نے چیف ایگزیکٹو پیسکوخیبرپختونخوا اورایس ای پیسکو بنوں سرکل سے اس بارے فوری اصلاح احوال کامطالبہ کیا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول