آئی جی سندھ کی ذیرصدارت اجلاس ،عوامی شکایات کا تفصیلی جائزہ

آئی جی سندھ کی ذیرصدارت اجلاس ،عوامی شکایات کا تفصیلی جائزہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(کرائم رپورٹر )آئی جی سندھ ڈاکٹرسید کلیم امام کی ذیرصدارت ایک اجلاس میں (عوامی شکایات اذالہ میکنزم) کے تحت سندھ بھر میں قائم دفاتر کے جملہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور مزید رہنما ہدایات دی گئیں۔اجلاس میں سینٹرل پولیس آفس کے تمام سینئرافسران کے علاوہ تمام اضلاع میں قائم عوامی شکایات سیلز کے انچارچز اور اسٹاف نے بھی شرکت کی۔آئی جی سندھ نے کہا کہ عوام کی خدمت اور انہیں درپیش مسائل مشکلات یا شکایات کا اذالہ کرنا پولیس کے بنیادی فرائض میں لازم وملزوم ہیں۔ایک پولیس آفیسر کو یہ اختیار قانون دیتا ہے کہ وہ خود کو تفویض کردہ اختیارات کو بطریق احسن انجام دیتے ہوئے عوام کی خدمت اور انکے حقوق کا تحفظ کرے ۔انہوں کہا کہ اللہ پاک نے آپ لوگوں کو خدمت خلق جیسے منصب پر فائز کرکے دنیا اور آخرت دونوں کو سنوارنے کا موقع دیا ہے ۔لہٰذا آپ تمام خودمختار آزاد حیثیت میں اوربغیرکسی دباؤ کے عوامی شکایات کا اذالہ کریں اور باالخصوص پولیس کیخلاف عوام کی شکایات پر بروقت اقدامات کو ہر سطح پر یقینی بناکر ایک ایسا تاثر قائم کریں جو کہ ناصرف محکمہ پولیس کی نیک نامی بلکہ عوام کا پولیس پر اعتماد کے فروغ کا بھی باعث بنے ۔