ہمارا منشور ہی ملکی خوشحالی اور ترقی کی ضامن ہے، مصطفی کمال

ہمارا منشور ہی ملکی خوشحالی اور ترقی کی ضامن ہے، مصطفی کمال

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال کی جانب سے نیو کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ اور عوام سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس سلسلے میں پی ایس پی کے چئیر مین سید مصطفی کمال نے یوسی 7 سندھی ہوٹل نیو کراچی کے قریب منعقد کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جو قومیں اپنی حالات نہیں بدلتی وہ قومیں کبھی کامیاب نہیں ہوتی ان کے حالات بد سے بدتر ہوتء جاتے ہیں لہزا اصلاح کامیابی کی طرف پہلا قدم ہے جن قوموں نے اپنی اصلاح کی تو کامیابی ان کا مقدر بن گئی،ظالم وہ نہیں جو اپنے ہاتھوں سے ظلم کرہاہے ظالم وہ ہے جو تمام مظالم کے باوجود خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ اگر تم ظلم کے اگے کھڑے ہونے والے نہیں بنو گے تو ظالم کو تم اور مضبوط کرو گے، اپنے بچوں کے لئے جدوجہد کرو کامیابی دینے والا وہ اس کی زات ہے ظلم کے اگے کھڑے ہونے والے بنوکیونکہ آسمان سے فرشتے نہیں اترے گے تمہارے میرے حالات ٹھیک کرنے کیلئے اپنے حقوق کے لئے آپ لوگوں کو اٹھنا پڑے گا،گیارہ دفعہ الیکشن جیتوانے کے باوجود بھی عوام کے بنیادی مسائل حل نہیں ہوسکے، انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کاامن پسندی کا نظریہ اور منشور ہی پاکستان میں خوشحالی اور ترقی کی ضامن ہے کیونکہ پاک سر زمین پارٹی پاکستان کی واحدسیاسی جماعت ہے جو تعصب، تفرقات اور نفرت کی سیاست سے پاک ہے،انہوں نے کہا کہ غریبوں کی دوکانیں اور گھر مسمار کرنے کے لئے اختیارات ہیں لیکن کچرے اٹھانے کے لئے نہیں ہیں،مہاجر نام کو اپنی سیاست کیلئے استعمال کرنے والے کراچی کی آبادی ستر لاکھ کم گننے پر اورکراچی کے عوام کے بنیادی مسائل پر آواز بلند کرنے کے بجائے خاموشی اختیار کرکے بیٹھے ہیں جو انتہائی افسوس کا مقام ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر