ماہ دسمبر ‘ حکومت کا مقامی ذرائع سے 212 ارب قرضہ حاصل کرنیکا انکشاف

ماہ دسمبر ‘ حکومت کا مقامی ذرائع سے 212 ارب قرضہ حاصل کرنیکا انکشاف

ملتان (نیوز رپورٹر) سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق حکومت نے ماہ دسمبر میں مقامی ذرائع سے 2 سو 12 ارب روپے کا قرضہ(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

لیا سٹیٹ بینک نے حکومتی قرضوں کے حجم کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق حکومت نے ماہ دسمبر میں مقامی ذرائع سے 212 ارب روپے کا قرضہ لیا ہے سٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق حکومت نے دسمبر میں 28 ارب کے بیرونی قرضوں کی واپسی کی ہے سٹیٹ بینک کے مطابق حکومت کے قرضوں کا حجم 26 ہزار 636 ارب روپے ہوگیا ہے جس میں مقامی قرضوں کا حجم 17 ہزار 5 سو 35 ارب روپے جب کہ بیرونی قرضوں کا حجم 9 ہزار ایک سو ایک ارب روپے ہوگیا ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اقتصادی امور ڈویڑن نے اعلامیے میں بتایا تھا کہ حکومت نے دسمبر میں 42 کروڑ 26 لاکھ ڈالرز کا قرض لیا تھا جب کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ 6 ماہ میں 2 ارب 31 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر