سانحہ ساہیوال میں ملوث افراد کو عبرتناک سزا دی جائے ‘ میاں ثاقب خورشید

سانحہ ساہیوال میں ملوث افراد کو عبرتناک سزا دی جائے ‘ میاں ثاقب خورشید

وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میاں ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ سانحہ ساہیوال میں شہداء کا تعلق ضلع وہاڑی اور آرائیں خاندان سے تھا جس(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

پر ہم نے پنجاب اسمبلی کے فلور پر بھرپور احتجاج کیا اور حکومت کو مجبوراََ سانحہ ساہیوال پر گھٹنے ٹیکنے پڑے،سانحہ ساہیوال پر حکومت کی طرف سے موثر اقدامات نہیں کئے جارہے سانحہ ساہیوال میں ملوث افراد کو عبرتناک سزا دی جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن آرائیاں کے زیر اہتمام مستحق،نادار اور بیوہ خواتین میں سلائی مشین تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب کی صدارت ضلعی صدر چوہدری خالد نیاز آرائیں نے کی ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے مزید کہا کہ حکومتوں کے فرائض میں شامل ہوتا ہے کہ عوام کو تعلیم اور روزگار کے مواقع فراہم کرے اس سلسلہ میں انجمن آرائیاں مستحق نادارا اور بیوہ خواتین میں سلائی مشین تقسیم کرکے معاشرہ سے غربت کا خاتمہ کرنے کے اقدامات کر رہی ہے تقریب سے مرکزی سیکرٹری جنرل ملک محمد اکمل آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پاکستان میں 7کروڑآرائیں فیملی سے تعلق رکھنے والے رہتے ہیں اور سانحہ ساہیوال میں شہید ہونے والے افراد کا تعلق بھی آرائیں خاندان سے تھا جس ملک بھر میں پھیلے ہوئے کروڑوں آرائیں اس کی مذمت کرتے ہیں اگر حکومت نے ورثاء کو انصاف فراہم نہ کیا تو سڑکوں پر آکر احتجاج کریں مستحق افراد کی امدا د احسن اقدام ہے اور آرائیں برادری نے ہر شعبہ میں ترقی کی ہے تقریب میں ضلعی صدر چوہدر ی خالد آرائیں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برادری کے پلیٹ فارم سے جو مخیر حضرات کے تعاون سے فنڈ اکٹھا کرتے ہیں ان میں 60فیصد فنڈ آرائیں برادری جبکہ 40فیصد دوسری برادریوں کے لوگوں پر خرچ کیا جارہا ہے تقریب سے چوہدری شاہد نیاز بھٹو،چوہدری محمد سرور موہڈی،میاں آصف ساجد،پروفیسر عبدالغفور غفاری،ڈاکٹر بلال طارق،نوید رضا،چوہدری مصدق،چوہدری عبداللطیف،چوہدری عباس مجید ، چوہدری منیر،میاں ماجد نواز آرائیں ،چوہدری مقبول احمد سمیت دیگر نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا تقریب میں چوہدری نعیم خالد،چوہدری ریاض شاہد، چوہدری رمضان لڈو،حاجی فیاض مجید،چوہدری محمد امجد رامے،حافظ صالح محمد ،حاجی عبدالحئی،ڈاکٹر زین،حسیب سرور،میاں ابرار حسین،صغیر رامے ،طارق جھلی،چوہدری افتخار احمد ،چوہدری محمد نذیر،چوہدری سعید اختر،چوہدری شاہد نیاز،چوہدری خورشید احمد،سابق صدر چوہدری مقبول حسین،ارشاد آارائیں ،میاں فاروق،محمد وسیم چوہدری سمیت عہدیداران و جملہ ممبران کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں مستحق بیوہ خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئیں اس موقع پر پروفیسر عبدالغفور غفاری نے مہمانوں کو قرآن مجید کا تحفہ پیش کیا۔

ثاقب خورشید

مزید : ملتان صفحہ آخر