نیب، ایف آئی اے کا دائرہ کار آزاد کشمیرتک بڑھانا ناگزیر ،علی امین گنڈہ پور

نیب، ایف آئی اے کا دائرہ کار آزاد کشمیرتک بڑھانا ناگزیر ،علی امین گنڈہ پور

مظفر آباد (این این آئی)وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت بلتستان علی امین گنڈہ پور نے کہا ہے کہ عمران خان کسی کو این آر او نہیں دیں گے ،ادارے اور عدالتیں خود مختیارہیں ،آزادکشمیر میں (بقیہ نمبر50صفحہ7پر )

کڑے احتسا ب کیلئے نیب اور ایف آئی اے کا دائرہ کار آزادکشمیر میں بڑھانا ناگزیر ہو چکا ہے، کوہالہ ہائیڈل پراجیکٹ کا فیصلہ مشاورت اور عوامی بھلائی کو مدنظر رکھ کر معاہدہ ہو گا ،کلبھوشن یادیو کو اب تک پھانسی ہو جانی چاہیے تھی ،معاملہ عالمی عدالت میں لے جانا ہماری خودمختاری میں مداخلت ہے ،افضل گورو کی بے گناہی کے باوجود حکومت اسے نہیں بچا سکی ،مقبوضہ کشمیر میں لاکھوں شہادتیں عصمت دریاں عالمی برادری کو کیوں نہیں نظر آتی ہیں ؟افضل گورو کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ،کشمیر کونسل میں دونوں جانب ڈاکو بیٹھے ہیں کشمیر کونسل میں اب کمیشن نہیں چلے گا لوئر ٹوپہ تا کوہالہ روڈ پر اگلے ماہ کام شروع ہو جائیگا۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے منہاسہ میں سپورٹس فیسٹیول کی تقریب اور اس کے بعد میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔کوہالہ منہاسہ دورہ کی دعوت پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات توصیف عباسی نے انہیں دی تھی جبکہ ان کے ہمراہ ممبر قومی اسمبلی صداقت عباسی ‘چیئرمین آر ڈی اے عارف عباسی بھی موجودتھے ۔

،علی امین گنڈہ پور

مزید : ملتان صفحہ آخر