عمران خان ملک کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے پرعزم ڈاکٹر اختر ملک

عمران خان ملک کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے پرعزم ڈاکٹر اختر ملک

ٹھٹھہ صادق آباد ( نمائندہ پاکستان ) صوبائی وزیر ماحولیات وتوانائی ڈاکٹر اختر ملک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کوحقیقی معنوں میں فلاحی ریاست بنانے کیلئے پر عزم ہیں،حکومت عوامی مسائل کو جڑ سے ختم کرکے ملک کو ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی،کرپشن ملک کی ترقی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے،ماضی کی حکومتیں ملک کو اربوں ڈالرز کا مقروض نہ کرتیں تو آج(بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

پاکستانی معیشت کی حالت کچھ اور ہوتی،ملک وقوم کو لوٹنے والاکوئی بھی شخص رعایت کا مستحق نہیں،وزیر اعظم ہیلتھ انشورنس پروگرام صحت کے شعبہ میں کسی بڑے انقلاب سے کم نہیں،حکومت اپنی تمام تر توانائیاں عوامی بھلائی کے لئے استعمال کر رہی ہے،حکومت کو کسی سے کوئی خطرہ نہیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیاسی سماجی شخصیت چوہدری فیاض احمد چٹھہ مرحوم کی وفات پر فاتحہ خوانی کرتے ہوئے اظہار تعزیت کے بعدصحافیوں سے ملاقات کے دوران گفتگو میں کیا،انہوں نے کہا کہ حکومت تعلیم،صحت سمیت دیگر تمام شعبوں کی بہتری کے لئے کوشاں ہے، عوامی مسائل کا حل اور سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے،سپیڈو بس سروس کا دائرہ کا ملتان سے پل 14اور جہانیاں تک بڑھا کر بہترین سفری سہولت فراہم کریں گے،اس موقع پرچوہدری غلام سرور ایڈوکیٹ،خالد محمود بھٹی،سرور نذیر،چوہدری زبیر واہلہ،فیاض شاہ،لطیف اعوان،عبدالقیوم بھی موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر