ملکی ترقی ‘ خوشحالی میں تاجر برادری کا کردار نہایت اہم ‘ مینا احسان لغاری

ملکی ترقی ‘ خوشحالی میں تاجر برادری کا کردار نہایت اہم ‘ مینا احسان لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جام پور (نامہ نگار) سابق ممبر قومی اسمبلی و مرکزی رہنما تحریک انصاف ڈاکٹر مینا احسان خان لغاری نے کہا کہ حلال روزی کمانا اور ملکی معیشت میں بہتر کردار ادا صرف اور صرف تاجر برادری کر رہی ہے۔ تاجر برادری ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے ضرورت اس امر کی ہے موجودہ ملکی حالات میں تاجر برادری حکومت کی معیشت میں انکے ہاتھ مضبوط کریں۔قبل ازیں انہوں (بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

نے نومنتخب عہدیداروں صدر کریانہ مرچنٹ ملک محمد شاہد ڈڈا۔جنرل سیکریٹری مرزا ممتاز احمد۔سرپرست ملک طالب حسین ببر۔ سرپرست اعلی حافظ محمد اسماعیل گوپانگ۔چیئرمین جاوید عمر وڈا۔وائس چیئرمین محمد ارشد شاہ۔چیئرمین مشاورتی کمیٹی ملک اعجاز احمد۔جٹ عقیل احمد بھٹہ۔محمد سجاد الکانی۔حافظ ممتاز شاہین سمیت دیگر معزز عہدیداروں سے حلف وفاداری بھی لیا۔ڈاکٹر مینا احسان خان لغاری نے کہا کہ عمران خان کی نیت صاف ہے اور ارادے نیک ہیں وہ ملک میں ساٹھ سالہ ملکی مسائل کو حل کرنے اور نجات دلانے کے لئے حکمت عملی واضح کرانے میں اپنے وزراء4 اپنے اپنے محکموں کے حالات کو بہتر بنانے کیلئے اپنی اپنی کارکردگی فعال بنانے میں اپنا کردار ادا کررہیہیں انہوں نیکہا کہ تاجر برادری کیلئے یہ پر مسرت موقع ہے کہ انہوں نے کسی بھی سیاسی گروپ کو نظر انداز کر کے ایک پلیٹ فارم پر پر ایک تنظیم قائم کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفر خان لغاری جام پور شہر اور تاجربرادری کے مسائل میں بھرپور دلچسپی رکھتے ہیں اور جام پور شہر کے بازاروں کے ٹف ٹائل۔سیوریج۔لائٹس اور چوکیدارہ سسٹم جیسے مسائل کے حل کرانے میں خصوصی کردار ادا کریں گے تقریب سے نومنتخب صدر کریانہ مرچنٹ ملک محمد شاہد ڈڈا نے اپنے خطاب میں تاجر برادری کو درپیش مسائل۔نئے ٹیکس۔تاجروں کے تحفظ کے بارے مکمل استقبالیہ پیش کیا اس موقع پر ایس ڈی پی او جام پور عاشق حسین خان کھوسہ۔ضلعی وائس چیئرمین مرزا شہزاد ہمایوں مغل۔سٹی صدر انجمن تاجران ملک محمد یوسف آرائیں۔سابق ناظم سٹی عبدالحمید قریشی۔میڈم رقیہ گڈن۔عبیداللہ خان رند۔رانا قدیر احمد۔ ملک محمد رمضان ببر۔ملک محمد بلال ببر۔جاویداقبال پپو۔محمد خلیل وریا۔محمد سلیم شاہ۔رانا محمد اصغر۔محمد انور قریشی۔ملک مختیار نواز۔عدنان حفیظ زرگر۔میاں محمد حسین جوئیہ۔ملک محمد سلیم آرائیں۔لیاقت علی قریشی۔سید جلیل احمد شاہ سمیت سینکڑوں تاجران۔سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
تاجر برادری