نیب ٹیم کامران مائیکل کوآج کراچی منتقل کریگی
لاہور( این این آئی)سابق دور حکومت میں وزارت پورٹس اینڈ شپنگ(بقیہ نمبر28صفحہ12پر )
میں اختیارات کے ناجائز استعمال پر گرفتار سابق وفاقی وزیر کامران مائیکل کو آج بروز ( پیر ) کے روز کراچی منتقل کیا جائے گا۔ نیب کی جانب سے کامران مائیکل کو جمعہ کی رات لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا اور کراچی منتقل کرنے کیلئے ہفتہ کے روز نیب عدالت سے پانچ روزہ راہداری ریمانڈ حاصل کیا گیا ۔ذرائع کے مطابق نیب کی ٹیم کو کراچی روانگی کے لئے جہاز کی سیٹیں دستیاب نہ ہو سکیں جس کی وجہ سے کامران مائیکل کی ہفتہ کے روز کراچی منتقلی نہ ہو سکی ۔نیب کی ٹیم انہیں آج پہلی دستیاب فلائٹ سے لیکر کراچی روانہ ہوجائے گی۔
کامران مائیکل