بہاولپور ‘ ہاؤسنگ کالونی مالکان کا فراڈ ‘متاثرین کا سڑکوں پر آنیکا فیصلہ

بہاولپور ‘ ہاؤسنگ کالونی مالکان کا فراڈ ‘متاثرین کا سڑکوں پر آنیکا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ہاؤسنگ کالونیوں کے نام پرفراڈ کرنیوالے مافیاکیخلاف متاثرین نے سٹرکوں پرآنے کافیصلہ کرلیا۔تفصیل کے مطابق بہاولپور کے علاقہ موضع ساہلاں اورباقرپور میں اسلم نامی دونمبرمافیانے سینکڑوں سادہ لوح شہریوں کوہاؤسنگ کالونیوں کے نام پرلوٹ لیاہے میونسپل کارپوریشن سے نقشہ منظور کرانے کی بجائے ازخودپلاٹ بناکرہزاروں کنال رقبہ فروخت کرچکاہے.(بقیہ نمبر16صفحہ12پر )

متاثرین نے میڈیاسنٹر آکربتایاکہ حاجی اسلم تین کنال رقبہ کامالک تھاپراپرٹی کابزنس شروع کرکے اس نے مقامی لوگوں سے زرعی رقبے خرید کروہاں میونسپل کارپوریشن سے منظورشدہ کالونی کاجھانسہ دے کران سے کروڑوں روپے لوٹ لیے ہیں اب وہاں پربجلی اورسوئی گیس کی تنصیب پرپابندی ہے اوراس کی وجہ سے وہاں پررہائش بھی نہ رکھ سکتے ہیں انہوں نے بتایاکہ دونمبر اورقبضہ مافیا ان کے پلاٹوں پرقبضے کرلیتے ہیں جوکہ بھاری بھتہ وصولی کے بعدواگزار کرتے ہیں۔ ذرائع نے ان انکشاف کیاہے کہ حاجی اسلم مقامی لوگوں سے زرعی رقبے خرید کرنے کے بعدمعاہدہ طے کرلیتاہے اورپھراسے اپنے نام منتقل کرانے کی بجائے براہ راست خریداروں کے نام پرمنتقل کردیتاہے اس طرح محکمہ مال کے ریکارڈ میں وہ خودکوصرف تین کنال کامالک ظاہر کرتاہے جبکہ اب تک35 ایکٹرسے زائد رقبہ فروخت کرچکاہے اس کی کنوریشن فیس کنڈونشن فیس اورمیونسپل کارپوریشن نقشہ منظوری فیس جو9 کروڑ روپے بنتی ہے ایک پائی بھی سرکاری خزانہ میں جمع نہ کرائی ہے متاثرہ افراد نے کمشنر اورڈپٹی کمشنر سے مطالبہ کیاہے کہ فوری طورپرکروڑوں روپے لوٹنے والے لینڈمافیاحاجی اسلم اوراس کے ساتھیوں کوگرفتار کرکے نیب کے حوالے کیاجائے اس سلسلہ میں حاجی اسلم نے کہاکہ مارکیٹ ریٹ سے کم نرخوں پرلوگوں کوپلاٹ دیتے ہیں بجلی اورسوئی گیس کے اخراجات وہ خودبرداشت کریں۔