روجھان :کچے میں اشتہاریوں کیخلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں دریائی کنارے سیل

روجھان :کچے میں اشتہاریوں کیخلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں دریائی کنارے سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


روجھان (نمائندہ پاکستان ) روجھان کچے میں اشتہاری ڈاکووں کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاری شروع ہوگئی ‘سندھ ،پبجاب ،بلوچستان کی سرحدیں سیل کردی گئیں ،تفصیل کے (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

مطابق روجھان کچے میں پناہ گزین اشتہاریوں کے خلاف بڑے آپریشن کی تیاریاں شروع ہوگء روجھان کے کچے میں اغواء برائے تاوان ،قتل اور ڈکیتی کی واردات میں ملوث اشتہاری پناہ گزین ہیں جو سندھ اور پنجاب کے علاقوں کی قتل،اغواء4 برائے تاوان ،ڈکیتی کی واردات کرتے ہیں اور روجھان کے کچے میں روپورش ہوجاتے ہیں روجھان کے کچے میں پناہ گزین اشتہاری جی ایم ،راکٹ لانچر سمیت کء جدید اسلحہ سے لیس ہیں اور جرائم پیشہ گروپوں نے سندھ ،بلوچستان اور روجھان کے کچے میں ایک محفوظ نیٹ ورک بنایا ہوا ہے اگر سندھ میں انکے خلاف آپریشن ہو تو جرائم پیشہ گروپ روجھان کے کچے میں اور روجھان کے کچے میں آپریشن ہو تو بلوچستان اور سندھ میں روپورش ہوجاتے ہیں کیونکہ روجھان پنجاب کی آخری تحصیل سندھ اور بلوچستان کے سنگم پر واقعہ ہے سندھ ،بلوچستان اور پنجاب روجھان کے کچے کے جرائم پیشہ افراد کے آپس میں رابطے ہیں اور سیکورٹی اداروں کی طرف آپریشن کے دوران ناصرف جدید اسلحہ کا تبادلہ کرتے ہیں بلکہ ایک دوسرے کا بھر پور دفاع اور سپورٹ کرتے ہیں اور ایک دوسرے کی پناہ گاہیں اسعتمال کرتے ہیں تایم سیکورٹی اداروں نے جرائم افراد کی چالیں سجھتے ہوئے بلوچستان ،سندھ اور پنجاب کے علاقے روجھان کے کچے میں مشترکہ آپریشن شروع کرنے کی تیاریاں شروع کردی ہیں اس سلسلہ میں بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں کچہ دریائے سندھ کے کناروں کو مکمل سیل کردیاگیا پولیس اور اہلیٹ فورس کی بھاری نفری تعینات کردی گء بتایا جارہا ہے کہ اشتہاری ڈاکووں کی تعداد 40 کے قریب ہے اشتہاری ڈاکووں میں لٹھانی گینگ ،پٹ گینگ اور عمرانی گینگ اور دیگر شامل ہیں آپریشن میں کشمور ،رحیم یار خان اور راجن پور پولیس حصہ لے رہی ہے جبکہ بلوچستان اور سندھ کی سرحدی پٹی پر بھی کے راستے سیل کردیئے گئے ہیں تاکہ جرائم پیشہ گروپ دوسرے علاقوں میں فرار نہ ہوسکے۔ادھر آرپی او ڈیرہ غازی خان محمد عمر شیخ نے کہا کہ روجھان تا بنگلہ اچھا دریائی پل کا راستے پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں پنجاب پولیس نے روجھان کے کچے میں پناہ گزین اشتہاریوں کی کمر توڑ دی ہے یہ بات انھوں نے تھانہ روجھان میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی آرپی او ڈیرہ غازی خان محمد عمر شیخ نے اس سے قبل تھانہ روجھان سرکل کے تھانے بنگلہ اچھا،عمر کوٹ ،شاہوالی اور روجھان تھانے اور روجھان تا بنگلہ اچھا دریائی اسٹیل پل کا دورہ کیا اور سرکل روجھان کے پولیس آفیسران سے ملاقات کی اور مختلف ہدایت دی اس موقع پر انکے ہمراہ انچارج اہلیٹ فورس محمد عمران اور ڈی ایس پی راجن پور مجاہد حسین برمانی انکے ہمراہ تھے آرپی او ڈیرہ غازی خان محمد عمر شیخ سے ڈپٹی سپیکر پنجاب کے بھائی سردار دوست علی خان مزاری اور سابق ناظم سردار رفیق اعظم مزاری نے بھی ملاقات کی علاقائی امن وامان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا آرپی او ڈیرہ غازی خان محمد عمر شیخ نے مذید صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس روجھان تابنگلہ اچھا دریائی کشتیوں کے پل کے زرایعے بلاخوف وخطر سفر کریں یہ محفوظ ترین راستہ ہے ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا ہے کہ روجھان کے کچے کو محفوظ بنانے کے لیے مقامی افراد پر مشتمل دریائی کچہ فورس تیار کی جارہی ہے۔
دورہ ‘ راستے