پی ایس ایل فور،یو اے ای میں کرکٹ کی جنگ کی تیاریاں مکمل

پی ایس ایل فور،یو اے ای میں کرکٹ کی جنگ کی تیاریاں مکمل
پی ایس ایل فور،یو اے ای میں کرکٹ کی جنگ کی تیاریاں مکمل

  

پاکستان سپر لیگ کا میلہ دو دن یو اے ای کی سر زمین پر سجنے جارہا ہے جس کے لئے تمام تیاریوں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے ایونٹ کا آغاز افتتاحی میچ سے قبل خوبصورت پرفارمنسز سے ہوگا جس میں دنیا بھر کے نامور گلوکاروں کے ساتھ ساتھ پاکستانی گلوکار بھی اپنے فن کامظاہرہ کریں گے جس میں تھری ڈی ڈیجیٹل سسٹم کا خاص طورپر اہتمام کیا گیا ہے جس سے افتتاحی تقریب کو چار چاند لگ جائیں گے اس موقع پر ایونٹ میں شریک ٹیموں کے علاوہ شائقین کرکٹ کی بھی ایک بہت بڑی تعداد موجود ہوگی۔ پی ایس ایل2018 میں اسلام آباد یونائٹڈ کی ٹیم نے فائنل اپنے نام کیاجس کی قیادت کے فرائض مصباح الحق نے سر انجا م دئیے بیٹسمینوں میں سب سے اچھی پرفارمنس لیک رونچی نے دی جس نے اسلام آباد یونائٹڈ کی جانب سے کھیلتے ہوئے گیارہ میچز کی گیارہ ہی اننگز میں 435 رنز بنائے جس میں ان کا سب سے زیادہ سکور94 رہا جبکہ انہوں نے پانچ نصف سنچریاں سکور کی جبکہ دوسرے نمبر پر پشاور زلمی کے بیٹسمین کامران اکمل ہیں جنہوں نے اپنی ٹیم کی جانب سے تیرہ میچز کی تیرہ اننگز میں 425 رنز بنائے جبک ان کا سب سے زیادہ رنز 107 ہے

جبکہ انہوں نے چار نصف سنچریاں بھی سکور کیں اسی طرح باؤلنگ کا جائزہ لیا جائے تو پی ایس ایل تھری میں سب سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ اسلام آباد یونائٹدسے تعلق رکھنے والے باؤلر فہیم اشرف نے بارہ میچز میں 309 رنز کے عو ض اٹھارہ وکٹیں حاصل کیں ان کی بہترین باؤلنگ انیس رنز دیکر تین وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ دوسرے نمبر پر پشاور زلمی کے وہاب ریاض تھے جنہوں نے تیرہ میچ کھیل کر 343 رنز دیکر اٹٹھارہ وکٹیں اپنے نام کیں ان کی بہترین باؤلنگ تیس رنز دیکر تین وکٹیں رہی پی ایس ایل تھری میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے کا اعزاز ملتان سلطانز کے وکٹ کیپر کمارا سنگاکارا نے حاصل کیا جنہوں نے ایونٹ میں دس میچز کھیلے اور ان میچز میں انہوں نے نو کیچ پکڑے اور ایک سٹمپ آؤٹ اس طرح سے وہ ایونٹ کے سب سے زیادہ کیچ پکڑنے والے کھلاڑی قرار پئے اسی طرح سے دوسرے نمبر کے بہترین کھلاڑی کی بات کی جائے تو کوئٹہ گلیڈرز کے وکٹ کیپر اور قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد ہیں جنہوں نے بہت عمدہ فیلڈنگ کا مظاہرہ کیا اور گیارہ میچز کھیل کر انہوں نے سات کیچ پکڑے اور اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے دوکھلاڑیوں کو سٹمپ آؤٹ بھی کیا ان کی بہترین پرفارمنس یہ رہی پاکستان سپر لیگ فور کی سب سے اچھی خوش آئند بات یہ ہے کہ اس مرتبہ پاکستان میں اس ایونٹ کے آٹھ میچ کھیلے جانے ہیں اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ میچز کی تعداد بڑھنے سے یقینی طور پر پاکستان میں اس سے انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے دروازے کھلیں گے اگر ایونٹ میں شریک غیر ملکی کھلاڑیوں کی بات کی جائے تو اس مرتبہ کہا جارہا ہے کہ مختلف ٹیموں میں شریک غیر ملکی کھلاڑیوں نے پاکستان آکر کھیلنے کی حامی بھری ہے اور یہ ایک اچھی بات ہے پی سی بی کے مطابق چھبیس کھلاڑیوں نے جن کا تعلق غیر ملکی ٹیموں سے ہے کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم اگر اگلے مرحلہ تک پہنچتی ہیں تو وہ پاکستان آکر ضرور کھیلیں گے اب دیکھنا یہ ہے کہ اس حوالے سے کیا وہ اپنی اس بات پرقائم رہتے ہیں کیونکہ اس سے قبل کئی غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنے پاکستان آکر کھیلنے کی حامی بھر کر آخری وقت پر انکار کردیا تھا جس سے شائقین کرکٹ میں بہت مایوسی پھیل گئی تھی پی ایس ایل فور امید ہے کہ شائقین کرکٹ کی امیدوں پر پورا اترے گا اور یہ ایک بہت اچھا ایونٹ ثابت ہوگا جس سے شائقین کرکٹ ضرور لطف اندوز ہوں گے ۔

مزید : رائے /کالم