بلاول کو کسی ڈیل یا ڈھیل کی ضرورت نہیں، سونیا خان

بلاول کو کسی ڈیل یا ڈھیل کی ضرورت نہیں، سونیا خان

لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی شعبہ خواتین لاہور کی جنرل سیکرٹری سونیا خان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے قائد و سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو کسی ڈیل یا ڈھیل کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ان کے ساتھ اس ملک کی کروڑوں عوام کا ساتھ ہے۔

اور جس کے ساتھ اس ملک کی عوام کھڑی ہو اس کا کوئی بھی کچھ بگاڑ نہیں سکتا، بلاول بھٹو جو کہتے ہیں وہ کرکے دکھاتے ہیں جبکہ عمران خان مسلسل جھوٹ بولتے رہے ان کی چھ ماہ کی حکومت میں عوام نے تحریک انصاف کا بھیانک چہرہ اچھی طرح سے دیکھ لیاہے ،انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت کے چھ ماہ میں مہنگائی چالیس فیصد بڑھ گئی ہے حکومت نے آتے ہی اشیاخوردنوش کی قیمتوں میں گزشتہ کئی دہائیوں کے ریکارڈ توڑڈالیں ہیں جس کے باعث عام آدمی کا اس حکومت میں جینادشوار ہوچکاہے لوگ بھوک اور بے روزگاری سے تنگ آکرخودکشیاں کرنے پرمجبور ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1