میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو بہترین طبی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت

میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کو بہترین طبی سہولیات یقینی بنانے کی ہدایت

لاہور(سٹی رپورٹر )صوبائی وزیرصحت ڈاکٹریاسمین راشدنے تمام ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس کومریضوں کوبہترین طبی سہولیات کی فراہمی کویقینی بنانے کی خصوصی ہدایات جاری کر دیں۔اس ضمن میں سیکرٹری سپیشلائزڈہیلتھ کیئراینڈمیڈیکل ایجوکیشن نے صوبائی وزیرصحت کوہسپتالوں کی ایم آرآئی اورسی ٹی سکین مشینوں کے حوالہ سے رپورٹ پیش کردی ہے۔رپورٹ کے مطابق جنرل ، میو جناح ودیگر ہسپتالوں میں مریضوں کوایم آرآئی اورسی ٹی سکین مشینوں کے ذریعے ٹیسٹ کی سہولت موجودہے۔ سروسزہسپتال میں مریضوں کی سہولت کیلئے آئندہ دوروزمیں نئی ایم آرآئی مشین نصب کردی جائے گی۔

س طرح تمام ہسپتالوں میں سٹی سکین، ایم آر آئی جیسے اہم تشخیصی ٹیسٹوں کی سہولت میسر ہوگی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1