مشیر وزیراعلیٰ کے ماڈل بازاروں پر چھاپے ،متعدد دکانداروں کو جرمانے

مشیر وزیراعلیٰ کے ماڈل بازاروں پر چھاپے ،متعدد دکانداروں کو جرمانے

لاہور (سٹی رپورٹر) مشیر وزیراعلیٰ پنجاب محمد اکرم چودھری نے گزشتہ روز جوہر ٹاؤن سمیت شہر کے مختلف ماڈل بازاروں کے دورے کئے۔ جہاں درجہ دوم کے پھلوں کو درجہ اول کی قیمت پر فروخت کرنے والے دکانداروں کے چالان کئے گئے اور ساتھ ہی اس موقع پر انہوں نے مہنگی اشیاء بیچنے والوں کو وارننگ دی اور کہا کہ جب حکومت ان سے نہ کرایہ وصول کر رہی ہے نہ دیگر اخراجات تو وہ عوام سے زیادہ منافع وصول کیوں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس انتظامیہ کی طرف سے فراہم کی جانے والی اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ماڈل بازار کم قیمتوں کے باوجود معیاری اشیائے خورد و نوش کی فراہمی پر ہرگز کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور تاجر برادری کے تعاون سے اشیائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔ دکانداروں اور ماڈل بازاروں کی انتظامیہ کو متحرک کرنے سے اچھے نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ ریلیف کے ثمرات عام آدمی تک نہ پہنچیں تو کیا فائدہ۔ گوشت کو کسی صورت کھلا فروخت نہ کرنے کے لئے لائحہ عمل بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ آپ لوگ بازاروں میں ماڈل سٹال لگانے کے لئے آگے بڑھیں۔ حکومت سہولیات بہم پہنچانے کے لئے موجود ہوگی۔

لاہور(اپنے نمائندے سے )وحدت روڈ، شادمان سمیت شہر کے سستے بازاروں میں مہنگائی ،سیکیورٹی ناپید ،چیزوں کا معیار انتہائی ناقص،صارفین پریشان ہو گئے۔شہریوں کا کہنا تھا کہ سستا اتوار بازار صرف نام کا ہے، ،مگر ایسا نہیں ہے، ، لوگوں کا کہنا تھا کہ اب مہنگائی ہے تو کیا کریں جینے کے لئے اشیاء خورد و نوش بھی ضروری ہیں، کسی بھی بازار میں خریداری کیلئے جائیں تو ہر چیز مہنگی ہی مل رہی ہے۔واضح رہے کہ سب سے زیادہ اضافہ لیموں کی قیمت میں ہوا ۔ گاجر بھی سٹالز پر کم نظر آئیں۔ آلو18، پیاز 30، لہسن چائنہ 140، لیموں 80، لہسن دیسی 100، چقندر 70، ادرک 200، سبز مرچ 90، سبز دھنیا 60، پودینہ 45، سبز پیاز 50روپے پاؤ، مولی 25، گاجر 30 ، پودینہ 20گٹھی ،شلجم 30، میتھی 35، کریلے 90 روپے ، لال مولی 45،سفید سیب 60-90روپے، سیب کالا کولو 140روپے، انار قندھاری 160روپے، گرے فروٹ 40، مسمی 120روپے درجن، انگور سندر خانی 140، انگور ٹافی 160روپے، کیلا اول 60روپے فی کلو تک فروخت ہو رہے ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1