ڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن کا میگا مقدمات کو جلد نمٹانے کا عندیہ

ڈائریکٹرجنرل اینٹی کرپشن کا میگا مقدمات کو جلد نمٹانے کا عندیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندے سے )ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب حسین اصغر کا اینٹی کرپشن لاہور ریجن کا اچانک دورہ کیا۔ ذرائع نے بتایا کہ میگاکیسزپر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا کیسزز کو جلد نمٹانے کا عندیہ دیدیا۔انہوں نے کہا کہ ڈائریکٹر لاہور ریجن سے لاہور میں تعینات افسران کی کارکردگی رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے۔کارکردگی کی بنیاد پر لاہور ریجن کے انویسٹی گیشن افسران کی ٹرانسفر بھی متوقع ہے۔انہوں نے کہاکہ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن لاہور ریجن محمد اصغر جوئیہ نے ڈی جی اینٹی کرپشن کو اہم کیسز،انکوائریوں پر بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نے بتایا کے مزید پش رفت ہوئی ہے اور اہم فیصلے بھی کئے گئے ہیں جن کی روشنی میں ریکوری ، گرفتاری، پراگرس اور پینڈینگ ایشو کا بھی خاتمہ ہو گا۔ڈی جی اینٹی کرپشن حسین اصغر نے تمام انکوائریوں کو میرٹ پر نمٹانے کی ہدایت کر دی۔