(ن) لیگ نے اپنے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے، عدنان اصغر

(ن) لیگ نے اپنے دور میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے، عدنان اصغر

لاہور (پ ر)مسلم لیگ (ن) لاہور کے رہنما چوہدری عدنان اصغر ہنجرا نے کہاہے کہ ۔ مسلم لیگ(ن) کی حکومت نے پانچ سال میں ریکارڈ ترقیاتی کام کروائے اور عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کی کوشش کی اور ایسی پالیسیاں مرتب کیں جس سے عوام خوشحال اور ملک ترقی کرسکے۔

سڑکیں ۔انڈرپاس۔اوور ہیڈبریج ۔گورنمنٹ ملازمین کی تنخواہیں میں اضافہ ۔تاجروں کوٹیکسوں سے استثنیٰ دیا ۔اگر دوبارہ ریلیف چاہتے ہیں اور پنجاب میں وزیرا علیٰ میاں شہباز شریف کو عوام چاہتی تو پاکستان مسلم لیگ(ن) کو ووٹ دے کر کامیاب کروائیں تاکہ پنجاب میں دوبارہ ترقیاتی کام ہوسکیں اور عوام کو بیجا ٹیکسوں سے نجات مل سکے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1